حیدرآباد۔14۔دسمبر(اعتماد نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی کی توجہ انتخابی میدان
میں اتارنے کے لئے ہندوستان کے سابق کپتان گنگولی پر ہے۔انتحابات میں لوک
سبھا سیٹ دیتے ہوئے کامیابی پر انہیں کھیلوں کے وزیر کا عہدہ دینے کی بھی
پیش
کش کی۔چنانچہ آج سابق ہندوستانی کر کرکٹر گنگولی نے بنگالی اخبار سے
بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں کافی مصروف زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں
نے کہا کہ تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اور بہت جلد اس پر اپنے
موقف کو واضح کرینگے۔